• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

د ائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں تحقیقی عمل آگے بڑھائینگے، وائس چانسلر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میں کمپیوٹر انفارمیشن انجینئرنگ میں ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے اکیڈمک کلینڈر برائے 2020ءکی بھی منظوری دی گئی جسے اکیڈمک کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی پروگرام کے قواعد کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ضوابط کار پر غور کیا گیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ داؤد یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔

تازہ ترین