سعودی عرب کے ساحل پر سفر کرنے والے ایرانی آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
خبرایجنسی کےمطابق حادثہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے 60 میل کے فاصلے پر واقع پورٹ پر پیش آیا جہاں ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
دھماکےسے آئل ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران کی نیشنل آئل کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کی بڑی آئل فیلڈ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے گئے جس کا الزام سعودیہ نے ایران پر لگایا البتہ ایران نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔