• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کا نوبیل انعام وزیرِ اعظم ایتھوپیا کے نام

سال 2019ء کا امن کا نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ابی احمد کے نام ہو گیا، انہیں پڑوسی افریقی ملک اریٹیریا سے تعلقات بہتر بنانے پر اس انعام سے نوازا گیا ہے۔

ایتھوپیا اور اریٹیریا کے تعلقات 1998ء سے انتہائی کشیدہ تھے، دونوں ممالک کے درمیان ایتھوپیئن وزیر اعظم ابی احمد کی کوششوں سے جولائی 2018ء میں تعلقات بحال ہوئے۔

امن کا نوبیل انعام وزیرِ اعظم ایتھوپیا کے نام


وزیرِ اعظم ایتھوپیا ابی احمد کو ملنے والے امن کے نوبل انعام کی مالیت 90 لاکھ سویڈش کراؤنز ہے جو 9 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ابی احمد امن کا نوبل انعام سال رواں 10 دسمبر کو اوسلو میں منعقد ہونے والی تقریب میں وصول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: بنگلا دیشی نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے وارنٹ جاری

ابی احمد 100 ویں شخصیت ہیں جنہیں امن کے نوبل پرائز سے نوازا گیا ہے، 223 افراد اور 78 نامزد تنظیموں میں سے وزیرِ اعظم ایتھوپیا کے نام یہ قرعہ نکلا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نوبیل انعام یافتہ ملالہ کیلئے ایک اور عالمی اعزاز

واضح رہے کہ 2014ء میں نوجوان پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی امن کا نوبل انعام حاصل کر چکی ہیں۔

تازہ ترین