• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن اور عام پاکستانی کسی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، قاری عثمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ کل پارٹی بدلنے والوں کو لوٹا کہتے تھے آج انکی کابینہ اور پارٹی ان لوٹوں کے رحم و کرم پر ہے، اس قسم کے لوگ بھی مولانا فضل الرحمن کے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور عام پاکستانی کسی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں،حکمرانوں نے ملک کو معاشی تباہی اور بیروزگاری کی دلدل میں پھنسا کر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھر پور تیاری کریں، انہوں نے کہا کہ محمود خان اور اعجاز شاہ اپنے چیلنج اور دھمکیوں پر قائم رہیں تمہیں گھروں سے نکلنے کی جرات نہیں ہوگی۔
تازہ ترین