• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے کی منشیات اورچھالیہ برآمد،2 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآ مدکرکے2افراد کو گرفتار کر لیا،جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955 کلو گرام چھالیہ برآمدکرلی،ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
تازہ ترین