• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں: کاظم غریب آبادی

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی—فائل فوٹو
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی—فائل فوٹو

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناتے آبی گزر گاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمے داری ہے۔

کاظم غریب آبادی نے فرانس اور برطانیہ کے مشترکہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے لیے وسیع کثیر الملکی فوجی مشن تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید