• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر:آصف، عبدالستار اور عمران شہزاد کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالستار اور عمران شہزاد نے جوبلی انشورنس رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں میں فاتحانہ آغاز کیا۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز رائونڈ رابن کے بیسٹ آف سیون میں عبدالستار نے نسیم اختر کو 4-0 ، عمران شہزاد نے احسن جاوید کو 4-2 سے ہرایا۔ ٹاپ سیڈ محمد آصف نے شیخ محمد مدثر کو 4-1، نمبر دو سیڈ ذوالفقار عبدالقادر نے سلطان محمد کو 4-1، نمبر تین سیڈ اسجد اقبال نے آغا بلاول کو 4-0 سے شکست دی۔
تازہ ترین