• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کا تجزیہ کار گرفتار

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی( ڈی آئی اے) کے انسدا دہشت گردی کے تجزیہ کار کو انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے پررنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ورجینیا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ہنری کائل فریس کو اس کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز نے بتایا کہ فریس نے ذاتی فائدے کیلئے حساس دفاعی معلومات صحافیوں کو بتائی تھیں ۔ محکمہ انصاف کے مطابق معلومات ایک ملک کے ہتھیاروں کے نظام سے متعلق تھیں۔ فریس کے ٹویٹ کے مطابق وہ صحافی سی این بی سی اور این بی سی نیوز کیلئے کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سی این بی سی نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کا براہ راست علم رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے مئی 2018 ءمیں یہ خبر جا ری کی تھی کہ چین نے کروز میزائل اور زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والا دفاعی نظام نصب کر لیا ہے ۔ ورجینیا کی وفاقی جیوری کی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ فریس کے صحافی سے رومانوی تعلقات بھی تھے۔ وہ جنوری 2017ءسے فروری2018ءتک امریکی فوج کی دفاعی ایجنسی ڈی آئی اے کا کنٹریکٹر رہا۔
تازہ ترین