• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمیں دیکھنے کا شوق آپ کی خوبصورتی بگاڑ سکتا ہے

فلمیں دیکھنے کا شوق آپ کی خوبصورتی بگاڑ سکتا ہے


لندن ( جنگ نیوز) ایک نئی ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ فلمیں دیکھنے کا شوق آپ کی خوبصورتی کو بگاڑ سکتا ہے ۔ اس نئی تحقیق نے ان افراد کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے جو فلم دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور اب وہ فلم دیکھنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے کہ ہمیں فلم دیکھنی چاہیے یا نہیں۔حالیہ تحقیق سے بات ثابت ہوئی ہے کہ فلمیں دیکھنے سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے ہو سکتے ہیں اور آپ کے چہرے پر جلد جھریاں آ سکتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم دیکھتے وقت انسان کے چہرے کے تاثرات بھی فوراً تبدیل ہوتے ہیں، مثال کے طور پر ہم کوئی کامیڈی فلم دیکھ رہے ہیں تو ہم قہقہے لگا کر ہنستے ہیں ۔ اگر ہم کوئی ڈراؤنی فلم دیکھ رہے ہوں تو ہم اکثر اپنی بھوئؤں کو سُکیڑ کر فلم دیکھتے ہیں۔ فلمیں دیکھتےہوئے ہم کتنی ہی مرتبہ اپنے چہرے کو سُکیڑتے ہیں اور ایسا کرنے سے چہرے پر جَلد جہریاں نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ تحقیق میں 2000 لوگوں کے فلم دیکھتے وقت تاثرات کو جانچا گیا جس سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی کہ ایک ڈراؤنی فلم کو دیکھتے ہوئے عام انسان تقریباً 20 مرتبہ اپنا چہرہ سُکیڑتا ہے جبکہ سنسنی خیز فلم کو دیکھتے وقت انسان تقریباً 50 مرتبہ اپنے چہرے کے تاثرات کو تبدیل کرتا ہے۔اگر بات کی جائے کامیڈی فلم کی تو کامیڈی فلم دیکھتے ہوئے کوئی بھی شخص 115 مرتبہ ہنستا ہے۔ تحقیق کار ڈاکٹر ہیری سنگھ کا کہنا ہے کہ حیران کن تاثرات کی وجہ سے چہرے پر جھریاں آنا شروع ہوجاتی ہیں جبکہ 5 سال تک مسلسل ایسا کرنے سے جھریوں کے خطرات 50 فیصد تک مزید بڑھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین