• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 14 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا۔

نیب نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں نواز شریف کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف عرصے کے دوران چوہدری شوگرملز کے بڑے شیئر ہولڈر رہے۔

نواز شریف نے مریم صفدر، یوسف عباس اور دیگر شریک ملزموں کی ملی بھگت سے منی لانڈرنگ کی جبکہ نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ اثاثے جائز ہیں کچھ بھی غیر قانونی نہیں کیا۔

نوازشریف نے کہا کہ 1937 ء سے ان کے والد کاروبار میں تھے، سیاست میں بہت بعد میں آیا، اثاثے پہلے کے ہیں۔

نیب صرف لیگی قیادت کیخلاف استعمال ہوتا ہے، یہ مجھے کالا پانی لے جانا چاہتے ہیں یا اگر نیب گوانتا ناموبے لے جانا چاہتا ہے تو یہ ان کی بھول ہے کہ اس سے مسلم لیگ (ن) گھبرا جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 14 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا۔

تازہ ترین