آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کرغزستان کا سابق صدر کرپشن کے مقدمے میں مفرور؟

بشکیک (اے پی پی) کرغزستان کے سابق صدر الماسبک آتم بایوف نےاپنے خلاف کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے کااعلان کردیا ہےجس سےیہ سوال پیداہوگیاہے کہ کیا وہ مفرورقراردیئے جائینگے‘ان کےخلاف خلاف قائم مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی۔63 سالہ سابق کرغز صدر پر کرپشن اور قتل میں ملوث ہونے اور ملک میں بد امنی پھیلانے سمیت متعدد الزامات عائد کئےگئے ہیں ۔جمعہ کو ان کے مقدمے کی سماعت کے پہلے روز بات چیت کرتے ہوئے ان کے وکیل سرگی سلساریوونے کہاکہ اگر سابق صدر پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ان کو 15سال تک جیل ہو سکتی ہے وکیل کاکہناتھاکہ سابق صدرنےعدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیاہے۔وہ کرغزستان کے پہلے منتخب صدر تھے جو 2017 میں اقتدار پر طویل عرصہ براجمان رہنے کے بعد سبکدوش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید