• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی مدثر محمود نارو کے لا پتہ ہونے پرسخت تشویش ہے ،ایچ آر سی پی

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ ادیب ، شاعر اور صحافی مدثر محمود نارو کے لاپتہ ہونے پر ان کی فیملی ، ادبی حلقوں اور سول سوسائیٹی کوسخت تشویش ہے۔ ایچ آر سی پی اس سلسلے میں تین ادبی تنظیموں کی قراردادوں کی تائید کرتے ہوئے مدثر محمود نارو کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر طرح کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ لوگوں کی جبری گمشدگی غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔  
تازہ ترین