• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی : گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور چھالیہ برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوسٹ گارڈزپسنی بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور چھالیہ برآمد ہونے پر دو افراد کو حراست میں لے لیا کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈز نے جمعہ کوپسنی بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کراچی جانے والی ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمدکرکے 2افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ وندرمیں واقع باغیچوں میںچھپائی گئی3955کلو گرام چھالیہ برآمدکرلی۔پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین