• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں 193 ممالک کے نمائندوں کا خطاب

نیویارک(آئی این پی/شنہوا) اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 74ویں اجلاس میں193ممالک اور حکومتوں کے سربراہوں یا نمائندوں نے خطاب کیا ان میں 82ممالک اور83حکومتوں کے سربراہوں شامل تھے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ترجمان سٹیفن نے کہا ہے کہ ان رہنمائوں کے علاوہ67 ریاستی نمائندوں نے بھی اسمبلی ہال میں خطاب کیا اجلاس24 ستمبر سے شروع ہوا تھا صرف ایک ریاست ازبکستان کے کسی نمائندے ، سربرائے ریاست یا حکومت نے خطاب نہیں کیااجلاس کے دوران 16 خواتین نے بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو کل مقررین کا8.2 فیصد ہے گزشتہ سال 19 خواتین نے خطاب کیا تھا ،خطاب کرنے والی خواتین میں 2 سربراہان ریاست اور ایک حکومتی سربراہ تھی ،جنرل اسمبلی میں سب سے طویل خطاب 26 ستمبر1960 کو کیوبا کے صدر فیڈرل کاسترو نے کیاجو4 گھنٹے 48 منٹ طویل تھا،حالیہ اجلاس میں سب سے طویل خطاب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا تھا جو50 منٹ جاری رہا جبکہ مختصر ترین خطاب روانڈا کے صدر پال کاگیم نے صرف 7 منٹ کیا۔
تازہ ترین