• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیپکو انتظامیہ کیخلاف وکلاء برادری کا ڈسٹرکٹ بار کے سامنے احتجاج

سکھر(بیورورپورٹ) سکھر کی وکلا برادری نے ڈسٹرکٹ بار کے سامنے سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت زاہد ملانو، ظہیر بابر و دیگر وکلاء نے کہا مظاہرین وکلاء کا کہنا ہے کہ سیپکو انتظامیہ کی جانب سے صارفین بجلی پر بلا جواز ڈیڈیکشن بل عائد کرکے پریشان کیا جارہا ہے اور سیپکو افسران کی جانب سے وکلاء بلا جواز جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائے۔ سیپکو کے افسران صارفین بجلی کو پریشان کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وکلاء رہنماوں نے کہا کہ اگر سیپکو نے زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو وکلاء برادری ان کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے مجبور ہوگی۔

تازہ ترین