• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتب دکھاتے ہوئے 19 میل تک رولر اسکیٹنگ کا عالمی ریکارڈ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کرتب دکھانے کے دوران تین اشیا کو ہوا میں اچھال کر مسلسل سنبھالنے (جگلنگ) کے متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ان لائن اسکیٹس پر جگلنگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑنے کا اپنا سب سے مشکل چیلنج مکمل کرلیا ہے۔

ڈیوڈ رش کے جگلنگ کے سابقہ ریکارڈز میں ایک پہیے والی سائیکل، رولر بورڈ اور سوئس بال پر توازن برقرار رکھتے ہوئے کرتب دکھانا بھی شامل ہے۔ 

ان کا کہنا ہے تین اشیا کو ہوا میں اچھالتے ہوئے رولر یا ان لائن اسکیٹس پر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ قائم کرنا اب تک کا سب سے مشکل چیلنج تھا۔

ڈیوڈ رش نے کہا جب آپ بیک وقت جگلنگ اور اسکیٹنگ کر رہے ہوں تو مٹر کے دانے جتنا چھوٹا کنکر بھی اسکیٹ کے پہیے کو جام کرسکتا ہے، جس سے آپ کی رفتار اور توازن متاثر ہوسکتا ہے اور کئی ماہ کی تیاری محض آدھے سیکنڈ میں ضائع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا تین سال قبل اس ریکارڈ کی تیاری شروع کی تو اس وقت عالمی ریکارڈ 5 ہزار میٹر کا تھا، جسے انہوں نے ایک میل کا فاصلہ طے کرکے توڑ دیا تھا۔ تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کا ریکارڈ دوبارہ ٹوٹ گیا، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب انہیں پہلے سے کہیں زیادہ طویل فاصلہ طے کرنا ہوگا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ برداشت اور استقامت سے متعلق ریکارڈز صرف کوشش کے دن قائم نہیں ہوتے بلکہ کئی ماہ کی جسمانی تیاری کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا ریکارڈ بنانے کی کوشش کیلیے مشین سے راستے کی صفائی بھی ضروری ہوتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید