• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ یونیورسٹی میںکوٹہ نہ ملنے پر افغان طلبا و طالبات کااحتجاج

کوہاٹ (نامہ نگار) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں افغان مہاجرطلباء و طالبات کا تعلیمی کوٹہ نہ ہونے کے باعث افغان طلباء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گمکھول مہاجر کیمپ نمبر ایک، نمبر دو اور نمبر تین کیمپ کے علاوہ غلام بانڈہ،چیچنہ اور ابلن مہاجر کیمپ کے طلباء نے شرکت کی ۔طلباء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیز میں افغان طلبہ کاکوٹہ مختص ہے،کوہاٹ یونیورسٹی میں ہمیں داخلہ نہیں دیا جا رہا،انہو ں تعلیم کے حوالے سے بینرز بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے دوران احتجاج طلباء شمس عزیز،یعقوب خان،عبدالسلام،عبیداللہ،اظہار اللہ اوردیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای سی کی رو سے پاکستان کی تمام یونیورسٹیز میں ایک مخصوص کوٹہ مختص ہے لیکن کوہاٹ یونیورسٹی میں افغان طلباء کو داخلہ نہیں دیاجا رہا ہے۔
تازہ ترین