خطے میں کشیدگی میں کمی کا مشن لے کر وزیرِ اعظم عمران خان ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر ایران روانہ ہو ئے ہیں، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کا سعودی عرب سے پہلے ایران جانے کا فیصلہ
اپنے دورے کے دوران وزیرِاعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے تہران میں ملاقات کریں گے۔
ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان منگل کو پاکستان سے سعودی عرب جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کا مقصد بھی ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے دورے سے قبل ہی ایران کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام پہنچا دیا ہے، جس کا تہران نے خیر مقدم کیا ہے۔