آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بال کٹنے پر خاتون بے ہوش،ویڈیو وائرل

12انچ بال کٹنے پر خاتون بے ہوش ہوگئی


ترکی کے ٹی وی پروگرام ’میک اوور‘ میں خاتون اپنے 12 انچ بال کٹنے پر بےہوش ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خواتین منفرد اورخوبصورت ہیر اسٹائلز کے لیے اکثر اپنے بالوں کی ٹریمنگ اور کٹنگ کرواتی نظر آتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بال کٹنے پر بےہوش ہوتی خاتون کی ویڈیو بےحد مقبول ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو ترکی کے ایک ٹی وی پروگرام ’میک اوور‘ کی ہے جس میں کچھ ہیر اسٹائلرز اپنی ماڈلز کے بال تراش رہے تھے اور اُن میں سے ایک Bilal Agin نامی ہیر ڈریسر نے اپنی ماڈل الیاڈا کو بالوں کی لمبائی بتائے بغیر اُس کے بال کاٹ دیے، جس کے بعد الیاڈا اپنے 12 انچ بال کٹنے پر نہ صرف رونے لگی بلکہ سیٹ سے باہر نکلتے ہوئے بےہوش ہوگئی۔

خاتون کے یوں بےہوش ہونے پر پروگرام میں موجود تمام افراد حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اِس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے ناصرف خاتون سے ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ ہیر اسٹائلر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہیر اسٹائلرز ایسا ہی کرتے ہیں۔

واضح رہے ترکش پروگرام میں ماڈلز کے اِن بالوں کو کینسر سے متاثرہ مریضوں کو عطیہ کرنا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید