پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اُن کی سیاست کا محور عام اور غریب آدمی کی خدمت ہے، پسماندہ طبقوں کی محرومیوں کا خاتمہ اُن کی اولین ترجیح ہے۔
لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری ذوالفقار احمد سندھو کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلیٰ اُنہوں نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے، اُنہیں جب بھی موقع ملتا ہے، وہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرتے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ آئندہ بھی اُن کی کوشش ہوگی کہ پنجاب کے عوام کو صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی مُمکن بنا سکیں۔