آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فردوس اعوان نے عمران خان کو غریب کا سہارا قرار دے دیا

فردوس اعوان نے عمران خان کو غریب کا سہارا قرار دے دیا


وزیر اعظم کی معاون خصوص فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چوروں اور لٹیروں کو اصل جگہ پہنچایا ہے، غریب کا واحد سہارا عمران خان ہیں، باقی سب مداری ہیں اور قوم کو چونا لگانے میں مصروف ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر رہتی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پارلیمنٹ کو مضبوط اور بااختیار بنایاجائیگا، جبکہ وزیراعظم نوجوانوں کو خودمختار اور بااختیار بناناچاہتےہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس گمراہ ٹولے کو عوام کو گمراہ کرنے میں ناکامی ہوگی جبکہ عوام نےآپ کی نسل درنسل سے نجات حاصل کرنے کے لیے عمران خان کو ووٹ دیا ہے اور عمران خان قوم کا لوٹا ہوا پیسا ان سے بازیاب کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم مظلوم کشمیریوں کے سفیر بن کر ہر فورم پر کیس لڑ رہے ہیں اور وہ منگل کوسعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کےخط میں جولکھا ہے وہ آپ کابھائی بھی ماننے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو جہاں حلوےکی کشش کھینچ رہی ہے وہ وہیں کا رخ کر رہے ہیں، انہیں ملک کی نہیں حلوے کی فکر رہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید