• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکینا فاسو: مسجد میں فائرنگ، 15 افراد جاں بحق

مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں ایک مسجد میں مسلح افراد نے گھس کر عبادت کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق یہ تعداد 15 ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مقامی رہائشی جان بچانے کے لیے اس مقام سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ یہ حملہ جمعہ کی شام کو ملک کے شمالی دیہات سلموسی میں واقعہ جامع مسجد پر ہوا، یہ علاقہ اوڈالان کہلاتا ہے جو مالی کی سرحد سے متصل ہے۔

ایک غیرملکی ایجنسی کو ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں تیرہ افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد بعد میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے جنکی حالت نازک ہے۔حملہ آوروں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ حملے بعد دوسری صبح سے لوگ اس علاقے سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ برکینا فاسو میں بحران کے باعث بڑےپیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور فوج تعینات کیے جانے کے بعد بھی خوف کی فضا پھیلی  ہوئی ہے۔

حالیہ برسوں میں برکینا فاسو میں مسلح گروپ جن کا تعلق القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ آف عراق سے بتایا جاتا ہے کی وجہ سے قتل و غارت گری میں کافی اضافہ ہوا۔

تازہ ترین