• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے گریڈ 18‘ 19‘20میں ترقیوں اور تعیناتیوں کے احکامات

اسلام آباد (حنیف خالد)چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن نمبر ایف تھری (ٹو) 2019ء اسٹیبلشمنٹ ون کے تحت مزید تقررو تبادلے کئے ہیں۔ جاوید اقبال کو بنیادی پے سکیل 20میں ترقی دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بجٹ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تعینات کیا ہے۔ عبدالذبیر خان کو ڈائریکٹر جینڈر افیئرز آفس پروونشل الیکشن کمشنر سندھ کراچی‘ نذر عباس کو ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے۔ محمد ندیم زبیر کو سٹاف آفیسر برائے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالغفار کو ڈائریکٹر جینڈر افیسرز صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور‘ محمد ہاشم کو ریجنل الیکشن کمشنر ژوب‘ مسعود احمد قریشی کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ریجنل الیکشن کمشنر میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے‘ خوشحال زادہ کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ڈائریکٹر پروونشل الیکشن کمشنر کے پی پشاور‘ محمد ندیم خان کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ریجنل الیکشن کمشنر مالاکنڈ‘ محمد شاہد کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ریجنل الیکشن کمشنر سکھر‘ پرویز احمد کلہوڑو کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ‘ عبدالوحید کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ریجنل الیکشن کمشنر مکران‘ غلام یاسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر آفس آف پروونشل الیکشن کمشنر بلوچستان کوئٹہ‘ محمد اقبال کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ٹرائیبل ڈسٹرکٹ آفس آف پروونشل الیکشن کمشنر کے پی پشاور‘ درج ذیل افسروں کو گریڈ 18میں ترقی دیکر نئی تعیناتی کی گئی ہے۔ دین محمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی کراچی‘ محمد سلیم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر موسیٰ خیل‘ ندیم شہزاد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلعہ سیف اللہ‘ صفدر نصیر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خاران‘ عبدالعلیم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیچ تربت‘ ضیاء الرحیم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیبر کے عہدے پر تعینات کیا گیاہے۔ نذر عباس جو ایکس پاکستان رخصت پر 23اکتوبر سے یکم نومبر تک ایکس پاکستان رخصت پر ہیں‘ رخصت ختم ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
تازہ ترین