• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پاگل کتے شہریوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے، تازہ واقعے میں مختلف علاقوں میں کتوں نے 23 افراد کو کاٹ لیا، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں پاگل کتے نے کئی افراد کو کاٹ لیا جبکہ ریسکیو کے لئے پہنچنے والا پولیس اہلکار بھی نہ بچا۔

عباسی شہید اسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر جہانزیب نے جیو نیوز کو بتایا کہ شام 4 بجے سے کتے کے کاٹنے سے 23 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا۔ ان تمام زخمیوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ایف سی ایریا سے تھا۔

ڈاکٹر جہانزیب کے مطابق شہری یا سندھ حکومت نے علاج کے لئے ادویات فراہم نہیں کیں، تمام مریض باہر سے دوا خرید کر لائے۔

تازہ ترین