• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراک کی کمی کے شکار 119ممالک میں پاکستان کا 106واں نمبر

اسلام آباد (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کی کال پر ہر سال 16اکتوبر کو عالمی یوم خوراک منایا جاتا ہے۔ اس سال دنیا میں بھوک سے نجات کیلئے صحتمند غذا کی فراہمی کو عالمی یوم خوراک کا موضوع بنایا گیا ہے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس 2019ء کی جائزہ رپورٹ کے مطابق خوراک کی کمی کے شکار دنیا کے 119ممالک میں پاکستان 106ویں نمبر پر ہے۔ ہندوستان 103‘ بنگلہ دیش 86جبکہ افغانستان 111ویں نمبر پر ہے۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر انفارمیشن پنجاب محمد رفیق اختر کے مطابق وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت قریباً 300ارب روپے کے منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے جن کے تحت گندم‘ دھان‘ گنا اور تیل دار اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے واضح اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔ کسان دوست کارڈ کا اجراء حکومت کا اہم اقدام ہے۔ آباشی کھالوں کی اصلاح و پختگی کے قومی پروگرام فیز ٹو کیلئے 46ارب روپے سے کام شروع ہو چکا ہے۔ کسانوں کو سبسڈی کی براہ راست اور شفاف فراہمی کیلئے 40ارب سے زائد رقم فراہم کی گئی ہے۔فصلوں کیلئے بیمہ پروگرام کا بھی آغاز کیا گیاہے۔ اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں 795ملین افراد صحتمند غذا کی عدم دستیابی کے باعث مسائل کا شکار ہیں۔
تازہ ترین