کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نزہت خان نے تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے گوادر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہیومین ریسورس پیدا کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نےتربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کےدورہ اور کیمپس ڈائریکٹر اعجاز احمد سمیت فیکلٹی ممبران سے ملاقات میں کیااس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے سینئر ریسرچ افسر و انچارج گوادر ڈاکٹر جاوید آفتاب ، افسر انچارج اینڈ ریسرچ افسر گوادر اسٹیشن علی جان عیسیٰ ، ڈپٹی کیمپس کوارڈینیٹر حفیظ مبارک ، لیکچرر فدا حسین اور انچارج شعبہ ایجوکیشن ماہرہ خان سمیت دیگر بھی موجودتھےڈاکٹر نزہت خان نے اپنے ادارے کی جانب سے گوادر میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی اہمیت کے تناظر میں تربت یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیونو گرافی کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ڈائریکٹر اعجاز احمد نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں قلیل مدت میں تربت یونیورسٹی کی کامیابیوں کے بارے میں ڈاکٹر نزہت خان کو آگاہ کیا اس موقع پر کیمپس ڈائریکٹر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرکی جانب سے نیشنل ڈاکٹرنزہت خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔