• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بفرزون، نوجوان کی بہادری، جان پر کھیل کر 2 اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑ لیا

کراچی: بہادر نوجوان نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بفرزون میں بہادر نوجوان نے جان پرکھیل کر2 اسٹریٹ کرمنلزکوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا ،لوٹ مارکی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بفرزون میں بہادرنوجوان احسن نے اپنی جان پر کھیل کرلوٹ مار کے لیے آنے والے 2 مسلح ملزمان کو پکڑلیا اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے پولیس کےحوالے کردیا.

لوٹ مار کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآ گئی جسمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہادر نوجوان ایک گھرکے باہر اپنے دوست کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان موقع پر پہنچ گئے جن میں سے ایک مسلح ملزم موٹر سائیکل سے نیچے اترکر نوجوان احسن کے قریب پہنچا تو احسن نے موقع دیکھ کراس کا پستول پکڑلیا .

اسی دوران ملزم کا دوسرا ساتھی بھی موٹر سائیکل سے اترگیا اورنوجوان احسن کو پکڑنے لگا جس پرنوجوان نے علاقہ مکینو ںکو اپنی مدد کے لیے پکارنا شروع کردیا، نوجوان نے علاقہ مکینوں کی مدد سے ملزمان کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا .

پولیس حکام کے کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کی گئی، گرفتارایک ملزم حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا ہے ،پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق بہادر نوجوان کو انعام سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین