راولپنڈی (نمائندہ جنگ )سابق صدر آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اوردیگرافرادنے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق پیرکودوپہردوبجے سے شام پانچ بجے کے دوران سینٹرل جیل اڈیالہ میں سابق صدرسے ان کی بیٹی بختاور بھٹوزرداری اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔