• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، بیٹے نے ماں کو اعلیٰ تعلیم دِلوادی

بیٹے نے ماں کو اعلیٰ تعلیم دِلوادی


پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان کے ایک بیٹے نے اپنی ماں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ان  کی خواہش پوری کردی۔

 رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے انس  نے اپنی والدہ اسماء کرن کو اپنے ساتھ اِنٹر میں داخلہ دِلوا کر ناصرف انٹر کی تعلیم دِلوائی بلکہ ایم ایس (MS) کروا کے اپنی والدہ کی برسوں پُرانی خواہش بھی پُوری کردی۔


اسماء کرن نے بتایا کہ جب اُنہوں نے میٹرک پاس کیا تو اُن کے والدین نے اُن کی شادی کردی تھی لیکن اُن کی خواہش تھی کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں لیکن گھرداری اور بچوں کی پرورش کی وجہ سے اُن کی یہ خواہش دِل میں ہی رہ گئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’جب اُن کا سب سے بڑا بیٹا انس انٹر میں داخلہ لینے گیا تو انس نے اُن کا بھی اپنے ساتھ ہی داخلہ کروادیا اور تعلیم کے حصول کے لیے اپنی والدہ کی خوب حوصلہ افزائی کی۔‘

اسماء کرن کا کہنا تھا کہ ’اُن کے بیٹے نے اُن کی خواہش پُوری کرنے کے لیے اُن کی بہت مدد کی، خوب محنت کے بعد اُنہوں نے انٹر کی ڈگری کے بعد ایم ایس سائیکولوجی (MS Psychology) کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔

 اسماء کرن کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم کے سفر میں بہت آگے جانا چاہتی ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ وہ اب پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کریں۔

تازہ ترین