• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: ساتویں جماعت کے طالبعلم کا قاتل اُستاد نکلا

خیبرپختونخواکے علاقے جمرود میں ساتویں جماعت کےطالبعلم کاشف کاقاتل اس کا اُستاد نکلا۔

ڈی پی اونےجمرود میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ ٹیڈی بازار کے رہائشی نجی اسکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کے 15 سالہ کاشف کےقتل کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔ زیر حراست ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے، ملزم مقتول کا اسکول ٹیچر ہے۔

ملزم کے مطابق مقتول کاشف اس کے ناپسندیدہ لوگوں سے ملتا تھا، منع کرنے پر بھی میل جول قائم رہا۔ جس پر اس نے غصےمیں آکر فائرنگ کر کے اُسےقتل کردیا۔

ملزم کو پریس کانفرنس کےدوران میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق آلہ قتل اورقتل میں استعمال ہونےوالی موٹرسائیکل کو برآمد کرلیا گیا ہے، کاشف سے زیادتی کےحوالے سے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

کاشف 8 اکتوبرکی شام کو ٹیڈی بازار سے لاپتہ ہوگیا تھا، اگلی صبح ٹیڈی بازار کے قریب سے اس کی لاش ملی تھی۔

تازہ ترین