• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکائی ڈائیور کی فضا میں 19بار قلابازیاں


ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور کرتب دکھانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی جانباز ہی کو دیکھ لیں جو نہ صرف پیراسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ کرتب بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے گنیز ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Elliot Shimminنامی نوجوان نے اپنے اس ایڈونچر کیلئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کا انتخاب کیا۔

اسکائی ڈائیور نے جھیل کے اوپر سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پرجہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف اسکائی ڈائیو کا مظاہرہ کیا بلکہ فضا میں رہتے ہوئے ایک نہ دو بلکہ19 بار قلابازیاں لگانے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

تازہ ترین