• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 3طالبعلم دوائیں چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے تین طالبعلم نائٹ شفٹ میں ہزاروں روپے کی میڈیسن چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے تھانہ چہلیک کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیسن چوری کی شکایات اور ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن شارٹیج کی شکایات میں اضافہ ہو رہا تھا جس پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے وارڈ بوائے اور سکیورٹی گارڈز کو الرٹ کیا گیا گزشتہ دنوں وکیشنل ٹریننگ کے تین لڑکے اپنے بیگز میں نائٹ شفٹ کے بعد صبح میں میڈیسن لے جاتے ہوئے تلاشی لینے پر پکڑے گئے۔ نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی میں غفلت اور میڈیسن چوری کی شکایت نہ کرنے پر سٹاف نرس(ن)کو معطل کر دیا۔
تازہ ترین