• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایم اے جناح روڈ پر بس الٹنے سے 2 افراد زخمی

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گڑھے کے باعث تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ صبح سویرے ایم اے جناح روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ کے سامنے پیش آیا جس میں 2 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریب ہی واقع سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس ایم اے جناح روڈ پر گڑھا پڑنے کے باعث الٹی ہے جس کے بعد سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی تھی۔

واقعے کے فوری بعد ٹریفک پولیس نے مشینری کی مدد سے بس کو ہٹا کر سڑک کے  کنارے کر دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

تازہ ترین