• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کا سعودی شاہ سلمان کو روسی شاہین کا قیمتی تحفہ

پیوٹن کا سعودی شاہ سلمان کو روسی شاہین کا قیمتی تحفہ


روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے پرپہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اِس دورے میں روس اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن پر سعودی اور روسی حکام نے دستخط کیے تاہم ان سمجھوتوں کی کل مالیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روسی صدر نے دورے میں شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا۔

سعودی عرب کے دورے کے بعد روسی صدر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

قصرالوطن میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے روسی صدر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین