آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

روسی صدر کا 12 سال بعد سعودی عرب کا دورہ

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 12 سال بعد سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔

صدر ولادی میر پیوٹن بارہ سال بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے، ان کی آمد پر شاہی محل میں سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہمان صدر کا والہانہ استقبال کیا۔

اس دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے اور سعودی روایتی موسیقی بھی بجائی گئی، مختصر سے ملاقات کے بعد شاہ سلمان اور صدر پیوٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا انعقاد ہوا۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پیوٹن کے دورے کے دوران سعودی عرب اور روس کے درمیان 2 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

روسی صدر سعودی قیادت سے تیل کی پیداوار سے متعلق سمجھوتے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

روس نے حال ہی میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید