• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے پر مقامی انتظامیہ فیصلہ کرے، عدالتی حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا روکنے کے خلاف دائر دونوں درخواستیں نمٹاتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو اس معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے دھرنے کے خلاف شہری حافظ احتشام اور مقامی وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹاتے ہوئے ہدایت کے ساتھ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی کہ مقامی انتظامیہ دھرنے اور احتجاج کے لیے دی گئی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور اس سے متعلق عدالتی فیصلوں کو بھی مدِنظر رکھا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کو بھی اس عدالت نے احتجاج کا حق دیا تھا، احتجاج کرنے اور احتجاج نہ کرنے والے تمام افراد کے حقوق کا خیال رکھا جائےگا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس میں کہا کہ مقامی انتظامیہ کے پاس درخواست آئی ہے جس پر انہوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔

دورانِ سماعت وکیل نے کہا کہ چیف کمشنر کو 8 اکتوبر کو احتجاج کی اجازت کے لیے جو درخواست دی گئی اس کا اسٹیٹس ہی معلوم کرلیں۔

تازہ ترین