• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بلند نظر پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی انتظام کو کافی ایڈجسٹمنٹ درکار ہیں، گزشتہ برس خسارہ توقعات سے زائد رہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس آمدنی خصوصاً بڑھی ہے، قلیل مدت میں معاشی نمو کم ہوگی، معاشی نمو 2019ء میں 3.3 فیصد رہے گی، جبکہ 2020ء میں 2.4 فیصد رہے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت پر اعتماد اور روپوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، گزشتہ برس خسارہ توقعات سے زائد رہا، خوش نصیبی سے مالیاتی خسارہ محض ایک وجہ سے زائد رہا۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً مالیاتی ایڈجسٹمنٹ طلب کو کم کرتی ہے، شرح تبادلہ مارکیٹ توقعات سے زیادہ ہم آہنگ ہے، جس کا کسی حد تک تعین مارکیٹ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ نے مزید کہا کہ پروگرام پر عمل درآمد کرانے کے لیے اتھارٹیز ثابت قدم ہیں، چیلنجز ہیں، معاشی خرابیاں ہیں جنہیں درست کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے یقینی ایک خدشہ ہے جس کا ذکر کیا گیا ہے، خام تیل کی قیمت بھی خدشہ ہے، پاکستان خام تیل کا بڑا درآمدی ملک ہے، امید ہے کہ قلیل مدت میں نمو بڑھے گی۔

تازہ ترین