• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ملیفیسنٹ 2‘کی نئی جھلکیاں جاری


ایڈونچراور تھرل سے بھرپور فلم ’ملیفیسنٹ 2‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014کی فلم کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اور فرنینڈا ڈینیزا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین