• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 کروڑ نوکریوں کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ سرکاری ہوں گی، فواد چوہدری

1 کروڑ نوکریوں کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ سرکاری ہوں گی، فواد چوہدری


وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریوں کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ سرکاری ہوں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے دئیے گئے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل ایک تقریب میں ملازمتوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اس پر قائم ہوں کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی معیشت کا مستقل حل نہیں ہے اگر تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں فراہم کی جائینگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا کام ایسے مواقع پیدا کرنا ہوتا ہے کہ جس سے ملازمتیں پیدا ہوں، ملک کی کل ملازمتوں میں حکومتی ورک فورس کا تناسب صرف 6 فیصد ہے، باقی 94 فیصد ملازمتیں پرائیویٹ سیکٹر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس 6 فیصد کو دگنا بھی کردیں تب بھی روزگار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اور اگر ایسا کیا بھی جائے تو معیشت کے ساتھ حکومتی ادارے بھی بیٹھ جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بےدریغ سرکاری ملازمتیں دیکر اداروں کو دیوالیہ کرنا پی پی اور ن لیگ کی حکومتوں کا وطیرہ تھا، میرٹ کے خلاف لوگ بھرتی کیئے گئے جس کے سبب اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی اور معیشت کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین