• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا وزیراعظم سے مسئلہ کشمیر پر عملی اقدام کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےمسئلہ کشمیر پر حکومت سے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدام کا مطالبہ کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں 70 سے زائد روز سے جاری کرفیو، بھارتی جارحیت اور ریاست کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف اسلام آباد میں خواتین نے ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔

احتجاج سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وہ عمران خان کے دوست ممالک میں صلح کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے وزیراعظم دوستوں کے درمیان صلح کروارہے ہیں، ساتھ ہی انہیں اپنے گھر پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم ملکی کمزور معیشت کے نام پر کشمیر کے عوام اور تباہ حال پاکستانیوں کو نہ بھولیں، نہتے کشمیری ایٹمی طاقت کا سامنا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق نظرانداز ہورہے ہیں، وزیراعظم اس حوالے عملی اقدام کریں۔

تازہ ترین