• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21سے 25اکتوبر تک ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ لگائےجائیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب کے تحت ملتان سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں،مراکز صحت میں 21 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں،دیہی و بنیادی مراکز صحت میں لگائے جائیں گے۔5 روزہ سکریننگ کیمپس میں لوگوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی مفت سکریننگ کی جائے گی۔ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپس کے انعقاد کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو انتظامات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ہر ضلع کو پانچ روزہ کیمپس میں کم از کم 10 ہزار افراد کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کا ہدف دیا گیا ہے۔
تازہ ترین