پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس کے تیز ٹرائل پر تشویش کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات میں انہیں انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
کور کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس کے تیز ٹرائل پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس کیس میں بھی سائفر اور توشہ خانہ کی طرح بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانا چاہتی ہے۔
کور کمیٹی نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے کرایا جائے۔