• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، آرمی چیف

ہاکی ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے: آرمی چیف
ہاکی ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہاکی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم آج جی ایچ کیو پہنچی، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

آرمی چیف اور قومی ہاکی ٹیم کا گروپ فوٹو
آرمی چیف اور قومی ہاکی ٹیم کا گروپ فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں صدر پی ایچ ایف طارق حسین بھی شریک تھے۔ صدر پی ایچ ایف نے ملاقات اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید