• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ: شاہ زیب خان نے پاکستان کیلئے پہلا سلور میڈل جیت لیا

شاہ زیب خان نے ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کیلئے پہلا سلور میڈل جیت لیا، کیروگی ایونٹ کی 54 ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں انہیں سعودی عرب کے حمدی ریاد سے شکست ہوئی۔

ویتنام کے شہر داننگ میں جاری ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ کے کیروگی ایونٹ کی 54 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب خان اور سعودی عرب کے حمدی ریاد کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

حمدی ریاد نے پہلے راؤنڈ میں ایک۔صفر، دوسرے راؤنڈ میں نو۔آٹھ اور تیسرے راؤنڈ میں سات۔تین کے فرق سے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

 چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان پہلی بار سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا، جمعے کو ہونے والے دیگر مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید