• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری، بھارت سکھ یاتریوں کی رجسٹریشن 20؍ اکتوبر سے شروع کریگا

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت سکھوں کے مذہبی راہنما گورو نانک دیو جی کے 559ویں جنم دن کے موقعہ پر کرتار پور راہداری استعمال کرنے والے سکھوں کی رجسٹریشن 20؍ اکتوبر سے شروع کر رہا ہے۔ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر 2500 سے زائدسکھوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جو بغیر ویزہ کے صرف پاسپورٹ ہمراہ لے کر پاکستانی علاقے میں واقع گوردوارہ پہنچیں گے۔پاکستان کے ساتھ ابھی تک بھارتی سکھ یاتریوں سے 20ڈالرز وصول کرنے کا معاملہ حل طلب ہے۔

تازہ ترین