پی ایس۔11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جمیل احمد سومرو نے کہا ہے کہ تین گھنٹے گزرگئے، پاکستان پیپلز پارٹی کو کوئی فارم 45 موصول نہیں ہوا.
نتائج کی موصولی تک پاکستان پیپلزپارٹی کی برتری واضح ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ نتائج دینے میں ٹال مٹول کررہا ہے، ہمارا صرف اتنا مطالبہ ہے کہ ہمیں ہمارے نتائج دیئے جائیں۔
جمیل سومرو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی برتری دکھانے پر کیبل آپریٹرز سے لوکل سندھی چینلز بند کروادئیے گئے۔ ہماری پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں سے نکالا جارہا ہے۔