• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کا مطالبہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے‘فواد

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مولانا فضل الرحمن کامطالبہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے ‘ فضل الرحمن دھرنا نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ‘وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری اورعلی امین گنڈاپورنے کیا۔جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر ٹی وی چینل مولانا فضل الرحمن کی پروقار شخصیت کو دکھا رہا ہے اس کے باوجود انہیں اعتراض ہے، مولانا صاحب بتائیں کہ وہ کون سا چہرہ دکھانا چاہ رہے ہیں‘ میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ زیرو کو ہیرو بنانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کو بطور ہیرو دکھائیں، لاٹھیاں اٹھانے، جتھے بنانے اور گارڈ آف آنر لینے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، اگر کوئی اور ایسا کرے گا تو پیمرا پر بھی نیشنل ایکشن پلان لاگو ہو جاتا ہے اس کے لئے بطور وزارت اطلاعات کی ہدایات ضروری نہیں‘نیشنل ایکشن پلان ہماری حکومت نے نہیں بلکہ سابقہ حکومت نے بنایا ہے‘ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایک واضح مثال تحریک لبیک کا دھرنا بھی ہے جب اشتعال اور نفرت انگیز مواد سامنے آیا تو پیمرا کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑی‘ پیمرا اگر اتنا ہی فعال کردار اس موقع پر بھی ادا کرتا تو لاٹھی بردار اور جتھے ٹی وی اسکرین پر نظر نہ آتے۔

تازہ ترین