• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی برنس گارڈن میں غیر قانونی تعمیرات مسمار، مزاحمت کی کوشش ناکام

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی نے تاریخی برنس گارڈن میں قائم تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے، جمعرات کو ایک بڑا کیفے اور چار دکانوں سمیت دیگرغیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا،بعض لوگوں نے مزاحمت کی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر سینئرڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کی نگرانی میں بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے برنس گارڈن (عجائب گھر) کے احاطے میں غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا ، آپریشن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی ،آصف جیٹھا، نعمان احمد ،علاقہ پولیس اور محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ بھی موجود تھا، بلدیہ عظمی کراچی کے عملے نے پختہ تعمیرات کو توڑنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا، بعض لوگوں نے مزاحمت کرنے کی بھی کوشش کی مگر علاقہ پولیس کے تعاون سے ان پر قابو پا لیا گیا،سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ کسی بھی پارک میں کمرشل سرگرمیاں یا تعمیرات نہیں ہو سکتیں لہٰذا سپریم کورٹ کی ہدایت پر عملدرآمد کرانے کے لئے ہم ہر جگہ ایسی تعمیرات توڑ رہے ہیں جو پارکوں یا فلاحی مقاصد کے لئے مختص قطعہ اراضی پر قائم ہوگی۔

تازہ ترین