• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتیں ملازمت دینے کی پابند ہوتی ہیں، منظور رضی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کا اہم اجلاس کراچی میں سینئر مزدور رہنما یونین کے مرکزی چیئرمین منظور رضی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم رائو، ڈپٹی سیکریٹری امجد خان پٹھان کے علاوہ دیگر عہدیدارا ن نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منظور رضی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں بے روزگار اور ہنرمند افراد کو ملازمتیں فراہم کرتی ہیں خود وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کریں گے جبکہ وفاقی وزیر فرماتے ہیں کہ یہ حکومت کی ذمہ داری نہیں ہےجس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین