• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کا خوفناک مالی بحران ، کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی خوفناک مالی بحران کا شکار ہوچکا ہےمحکمہ ریکوری میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں پرسیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے کو کرپٹ افسران کے قائم نیٹ ورک کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی کے ڈی اے کی ماہانہ12کروڑ کی ریکوری کرپشن اور بدعنوانیوں کے باعث ساڑھے تین کروڑ روپے پر آگئی،ریکوری کی بدترین صورتحال کے باعث ادارے کا مالی بحران خوفناک صورت اختیار کرگیا،افسران وملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے امور کی انجام دہی بھی مشکل ہوکر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ ریکوری میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں کے باعث ادارے کی ریکوری 12کروڑ ماہانہ سے گر کر ساڑھے تین کروڑ پر آپہنچی ہے،کے ڈی اے افسران کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ہونے والی ریکوری تاریخ کی کم ترین ریکوری قراردی جاسکتی ہے جس کے باعث پہلے ہی مالی بحران میں مبتلا ادارہ ترقیات کراچی اب خوفناک مالی بحران کا شکار ہوچکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریکوری میں کئی کئی سالوں سے افسران عہدوں پر تعینات ہیںجوکہ اب محکمے کی مافیا بن چکے ہیں۔
تازہ ترین